پی ایس ایل کیلئے پرجوش ایلکس ہیلز نے کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

پی ایس ایل کیلئے پرجوش ایلکس ہیلز نے کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر ...
پی ایس ایل کیلئے پرجوش ایلکس ہیلز نے کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کیلئے خاصے پرجوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن میں نظر آنے کیلئے اب مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ایلکس ہیلز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کراچی کنگز کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں کراچی کنگز فیملی سے مخاطب ہوں ، میں رواں سال پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا اور امید کر رہا ہوں کہ کراچی کنگز کے مداح نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رونق لگا دیں گے، بہت جلد آپ سے ملاقات ہو گی۔“

واضح رہے کہ ایلکس ہیلز مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں لیگز کھیلتے ہیں جنہوں نے اب تک 250 ٹی 20 میچز کھیلتے ہوئے 142.51 کی اوسط کیساتھ 6,902 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید :

کھیل -