جاری مالی سال، ٹرکوں کی پیداوار وفروخت میں کمی

 جاری مالی سال، ٹرکوں کی پیداوار وفروخت میں کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ٹرکوں کی پیداوار اورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران کمی کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 1557 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراوراور1650 یونٹس ٹرکوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 1747 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور1704 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، دسمبر2020 میں ملک میں 231 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور291 یونٹس کی فروخت ہوئی، دسمبر2019 میں ملک میں 267 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور254یونٹس کی فروخت ہوئی تھی،ان میں ہینو، ماسٹر، ایسوزواورجے اے سی کے ٹرک شامل ہیں۔

 جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہینوکے 356 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور343 یونٹس کی فروخت، ماسٹرکے 443 یونٹس ٹرکوں کی پیداوراور425 یونٹس کی فروخت، ایسوزوکے 632 یونٹس پیداوار اور689 یونٹس کی فروخت جبکہ جے اے سی کے 126 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور93 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

مزید :

کامرس -