جنوبی وزیرستان: محکمہ فوڈ ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کاگھٹ جوڑ

جنوبی وزیرستان: محکمہ فوڈ ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کاگھٹ جوڑ

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: محکمہ فوڈ ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کاگھٹ جوڑ جنوبی وزیرستان کا مختص شدہ آٹا کوٹہ غریب عوام کو دینے کی بجائے ڈیرہ اسماعیل خان میں فروخت ہورہا ہے، محکمہ فوڈ ڈیرہ نے گودام پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں سستا پیکج آٹا برامد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ نصف شب محکمہ فوڈ ڈیرہ اسماعیل کے اہلکاروں نے ٹانک اڈے پر 3 سٹار فلور مل وانا کو فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کے تھیلے برآمد کرکے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزمان سرکاری گندم کی پیکنگ تبدیل کرکے مہنگے داموں مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کرتے تھے محکمہ فوڈ کی جانب سے اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انسپکٹر محمد جنید خان گنڈہ پور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کروائی کرکے پرائیویٹ گودام سے ایک ٹرک جس میں 385 گٹو گندم فی گٹو 50 کلو جو تھری سٹار فلور ملز وانا جنوبی وزیرستان کے لئے لوڈ ہوا تھا برآمد کرکے گودام میں پہلے سے پڑے 450 گٹو  تحویل میں لے کر ڈیرہ کے سرکاری گودام میں منتقلی شروع کردی ہے، زرائع کیمطابق جنوبی وزیرستان کا سستا آٹا پیکج گزشتہ ایک عرصہ سے ضلعی انتظامیہ، محکمہ فوڈ اور مل مالکان کے گھٹ جوڑ سے ڈیرہ اسماعیل اور ٹانک کے مارکیٹوں میں فروخت ہونے کا سلسلہ چلا آریا ہے،اورجنوبی وزیرستان کے غریب عوام کو سستا آٹا پیکج سے محروم رکھا گیا ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -