ڈی پی او نوشہرہ کا نوٹس،ایس ایچ او رسالپور معطل

ڈی پی او نوشہرہ کا نوٹس،ایس ایچ او رسالپور معطل

  

پبی (نما ئندہ  پاکستان)منشیات کی گاڑی چھوڑنے پر ڈی پی او نوشہرہ نے ایکشن لے کر ایس ایچ او رسالپور کو معطل کرکے لائن خاضر کردیا۔جبکہ نئے ایس ایچ او رسالپور چارج سنبھالتے ہی ایک گھنٹہ بعد ڈاکوں نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے تھانہ رسالپور کے حدود میں کروڑوں کی ڈکیتی کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزا یس ایچ اور سالپور انسپکٹر میاں بلال حلیم نے موٹروے پر ایک گاڑی رْک کر ان میں منشیات برآمد کرنے پر گاڑی میں بیٹھے افراد کو گرفتار کرکے تھانہ رسالپور لے آئیں لیکن تھوڑی دیر بعد ایس ایچ او رسالپور انسپکٹر میاں بلال حلیم نے گاڑی اور گرفتار افراد کو چھوڑدیا۔جس پر ڈی پی او نوشہرہ نے ایکشن لے کر انسپکٹر میاں بلال حلیم کو معطل کر کے لائن خاضر کردیا جبکہ سب انسپکٹر سیف اللہ خان کو تھانہ رسالپور کا نیا ایس ایچ او لگادیا۔ یاد رہے جب انسپکٹر میاں بلال حلیم نے بھی تھانہ رسالپور کا چارج سنبھالا تھا تو اس وقت بھی رسالپور کے علاقے زنڈوپایان میں ڈاکوں نے اسلحے کے نوک ایک گھر زبردستی داخل ہو کرلاکھوں روپوں کی ڈکیتی کی تھی۔اور اب جب سب انسپکٹر سیف اللہ خان نے رسالپور تھانے کا چارج سنبھالا تو ڈاکوں نے موٹروے رشکئی انٹر چینج پر ایک کروڑ سے زائد ڈکیتی کردی۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -