کوہاٹ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل، آصف خان خٹک 

کوہاٹ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل، آصف خان خٹک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ آصف خان خٹک نے کہا ہے کہ ضلع کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جو کہ 29جنوری 2021ء کو عوام الناس کیلئے دفتر ہذا میں آویزاں کیے جا چکے ہیں۔ کوہاٹ میں کونسلز کی کل تعداد 107ہے جس میں سے تحصیل کوہاٹ میں 38ویلج کونسل اور 16نیبر ہڈ کونسل، تحصیل لاچی میں 14ویلج کونسل اور 4نیبر ہڈ کونسل، تحصیل گمبٹ مین19ویلج کونسل جبکہ درہ آدم خیل میں 13ویلج کونسل اور 3نیبر ہڈ کونسل ہیں۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں اعتراضات ریجنل الیکشن کمشنر OTSروڈ کوہاٹ، کو مورخہ13فروری 2021ء تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔درخواست گزار سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر بمعہ ووٹر سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور متعلقہ تحصیل کا نقشہ جو کہ دفتر ہذا سے ہزار روپے فیس پر دستیاب ہے ساتھ لگا کر ڈیلیمٹیشن اتھارٹی کے پاس جمع کروائیں تاکہ ان کو باقاعدہ سماعت کا موقع دیا جا سکے۔ مجوزہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات/درخواستیں قابل قبول نہیں ہو ں گی۔