مردان میں واپڈا ملازمین کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی 

  مردان میں واپڈا ملازمین کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی 

  

مردان(بیورورپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف اوراپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی سینکڑوں ملازمین نے دفاتر کو تالے لگاکر بجلی گھر میں جمع ہوگئے اوراحتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے زونل چیئرمین حاجی امان اللہ،زونل سیکرٹری سید محبوب شاہ،زونل جائنٹ سیکرٹری عبدالغفار ناصر،ڈویژن ون کے چیئرمین محمد زبیر موسیٰ خیل،ڈویژن ٹو کے چیئرمین زاہدنواز، نے کہاکہ حکومت منافع اداروں کی نجکاری کررہی ہے جس کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی مقررین نے کہاکہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف اور اداروں کے تحفظ کے لئے تن،من،دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ ضعیف العمر ملازمین کی پنشنوں کا خاتمہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت اپنے وعدے کے مطابق اداروں میں اصلاحا ت لائیں انہوں نے کہاکہ حکومت اسمبلی ممبران،وزیر و مشیر اور منظور نظر لوگوں کے مراعات میں 500٪ فیصد اضافہ کرچکے ہیں اور مزید اضافے کئے جا رہے ہیں لیکن غریب مزدور کو معاشی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیاگیا ہے۔مہنگائی آسمان کو چھو رہی ھے۔اور حکومت کے پاس غریب عوام اور مزدور ملازم کے فلاح کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -