پاک فوج اور پولیس کے حق میں مظاہرہ

پاک فوج اور پولیس کے حق میں مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان نشان حیدر دفاع  کونسل نے  مطالبہ کیا  ھے کہ  حکومت پی ٹی ایم کے پشاور میں ھونے والے سات فروری  کے جلسے کو روکے  اور ملک میں قائم امن کو برقرار رنکے میں اپنا کردار ادا کرے پشاور  پریس کلب کے سامنیتنظیم کے چیئرمین رحمان افضل آفریدی  کی زیر قیا دت مظاہرین نے پی ٹی ایم اور منذور پشتین کے خلاف  نعرے بازی کی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور پولیس کے حق  میں نعرے درج تھے   اس موقع پر رحمان افضل نے کہا کہ ملک میں بڑی مشکل سے اور بہت وربانیوں سے امن آیا ھے اور عوام نے سکھ کا سانس لیا  ہے اور ان کے سکھ کو غارت نا کیا جائے اس موقع پر ان کے ھمراہ گل محمد، عمران، ہنر خان، ضابط،نصرا للہ، خائستہ خان، نعمت اللہ،عارف مہمند،رفیق عمران  شکور، نیاز محمداور رئیس بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -