کراچی،نشے کی حالت میں اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

کراچی،نشے کی حالت میں اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

  

کراچی (آئی این پی)  کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر ریگل چوک سے بورڈ آف ریوینیو کے اسسٹنٹ کمشنر کو ملازم سمیت نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احسن انیس کو اہلکاروں نے چیکنگ کے لئے روکا تو وہ نشے میں تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے نشے کی حالت میں اہلکاروں سے بدتمیزی کی، جب کہ ان کے پاس جو گاڑی تھی وہ پرائیویٹ ہے، لیکن اس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی ہے، ان کے خلاف غلط نمبر پلیٹ لگانے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جب کہ احسن انیس اور ان کے ملازم ساحل کا میڈیکل ٹیسٹ کرالیا گیا ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -