ٹاؤن تھری انتظامیہ کا مختلف علاقوں میں غیر قانونی بل بورڈز کیخلاف آپریشن 

ٹاؤن تھری انتظامیہ کا مختلف علاقوں میں غیر قانونی بل بورڈز کیخلاف آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) ٹاؤن تھری انتظامیہ نے کوہاٹ روڈ‘ لنڈی ارباب‘ عمر گل روڈ اور یونیورسٹی ٹاؤن سے درجنوں غیر قانونی بل بورز ہٹادئیے۔ تفصیلات کے مطابٹق  ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن تھری فخر الاسلام اورٹی او آر نصراللہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر حضرت علی نے گزشتہ روز ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ کوہاٹ روڈٗ لنڈی ارباب اور عمر گل روڈ پر گرینڈ آپریشن کیا۔اس دوران انہوں نے درجنوں غیر قانونی بل بورڈز اتار لئے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ غیرقانونی بل بورڈزکے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔واقعے کی رپورٹ ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن تھری کوپیش کردی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔