پنجاب میں مافیا، رشوت اور سفارش کا راج ہے‘ محمد فائق شاہ

    پنجاب میں مافیا، رشوت اور سفارش کا راج ہے‘ محمد فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت مکمل ناکامی کے راستے پر ہے، پنجاب میں حکومت نہیں، مافیا، رشوت اور سفارش کی عمل داری ہے، ہر کوچہ و بازار میں بدانتظامی، نااہلی اور نالائقی نمایاں ہے، ڈاکوں آزاد اور مظلوم انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ لاہور آلودگی اور لاوارثی کی وجہ سے مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے جبکہ پورا پنجاب عملاً  مافیاز کا دست نگر ہے، بزدار حکومت ایک قلعہ تک محدود اور دعووں کی فیکٹری بن چکی ہے، زمینی حقائق پر پردہ ڈال کر بیان بازی سے کام چلایا جاتا ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی اپوزیشن اور حکومت کو ہر جگہ بے نقاب کرے گی، معیشت، سماج، اداروں اور انتظامیہ کو دونوں نے باری باری تباہی تک پہنچایا ہے، انصاف کے ادارے اور تھانے ڈاکوؤں کی آرام گاہ بن چکے ہیں، کسی اصلاحات پر سابق حکمرانوں اور موجودہ سرکار نے کوئی توجہ نہیں دی، ان حالات میں امن ترقی پارٹی حکومت اور اپوزیشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری اپنے طرز عمل میں تبدیلی لائیں، ورنہ عوام کسی کو معاف نہیں کرے گی، غربت اور ظلم سے عوامی انقلاب جنم لے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -