اقدام قتل میں ملوث  دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اقدام قتل میں ملوث  دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے آغہ میر جانی شاہ کی حدود میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران اقدام قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان اقدام قتل میں مطلوب تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا. ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مجروح رحمان ولد محمود سکنہ دورہ روڈ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اسکی وکیل نامی شخص کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی جس پر اس نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈی ایس پی سبرب مختیار خان نے شہری کو زخمی کرنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او آغہ میر جانی شاہ علی سید خان کو واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ علی سید نے فوری کارروائی کے دوران اقدام قتل میں ملوث ملزم وکیل ولد اختر علی شاہ سکنہ دورہ روڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے میں ملوث ملزم بلال ولد زاہداللہ سکنہ کاکشال کو بھی گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان اقدام قتل میں مطلوب تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -