مشہور منشیات فروش گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کی خاطر کارروائیاں مزید تیز کر تے ہوئے مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلوگرام چرس، ایک کلو سے زائد ہیروئن اور لاکھوں روپے مالیت کی 595 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کی خاطر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی ورسک فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر نے کامیاب کاروائی کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم جاوید ولد امیر بشر سکنہ ڈاگ لارہ کو گرفتار کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد ہیروئن اور 30 گرام آئس برآمد کر لی۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد خان نے آئس فروشی میں ملوث ملزم شہزاد ولد نیازبین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 400 گرام آئس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پور رفیق خان نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد حسین ولد غلام حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلوگرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ملزم اظہار ولد انار خان سکنہ کارخانوں کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 165 گرام آئس برآمد کرلی ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔