ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کا تھانہ متھرا کا دورہ 

 ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کا تھانہ متھرا کا دورہ 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے پشاور کے نواح میں قائم تھانہ متھرا کا دورہ کیا۔ ایس پی رورل سجاد حسین، ڈی ایس پی ورسک فداحسین اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایس ایس پی اپریشنز نے سرکاری اسلحہ کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ تھانہ ریکارڈ، رجسٹرات، نفری سٹیٹمنٹ اور ڈیوٹی چارٹ چیک کیا۔ انہوں نے شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے محرر سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور شہریوں کو بروقت قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے تھانہ متھرا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی رورل سجاد حسین، ڈی ایس پی ورسک فداحسین اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایس ایس پی اپریشنز پشاور نے تھانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیتے ہوئے حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی اور ان سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مالخانہ اور سرکاری اسلحہ کا بھی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی اپریشنز نے محرر سٹاف کو ریکارڈ کی درستگی اور رجسٹرات کی بروقت تکمیل کے حوالے سے سخت تاکید کی۔انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی عزت و وقار کا بھی بھر پور خیال رکھنے کی سختی سے تاکید کی۔ انہوں نے قانونی مدد کے طلبگار افراد کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے سمیت ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -