باجوڑ، ایف ایم ریڈیوز کو کال کرنے پر پابندی عائد کردی

باجوڑ، ایف ایم ریڈیوز کو کال کرنے پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ پاکستان)  باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموندکے مختلف ا قوام نے خواتین کے صدائے امن مرکز جانے اور ایف ایم ریڈیوز کو کال کرنے پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر مذکورہ قوم اور خاندان کو 10,10 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا اعلان۔تحصیل وڑ ماموندکے مختلف ا قوام کے مشران کاگرینڈ جرگہ میں اعلان۔ ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑماموندکے مختلف ا قوام کا ایک گرینڈ جرگہ علاقہ سیوئی ڈم جوہڑ میں منعقد ہوا۔ جرگہ میں تحصیل وڑ ماموند کے بڑے اقوام بڑوزی،اوریازی اور برم کازی کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگہ نے مشترکہ طور پر درجہ ذیل قراردادیں پاس کی۔مشران نے کہا کہ صدائے امن پروگرام لرخلوزو میں پیسے دینے کے طریقہ کار کے خلاف تحصیل وڑماموند کے تمام خواتین پر صدائے امن مرکز جانے پر پابندی ہوگی اگر کسی قوم کا ایک بھی خاتون پیسے لینے گئی تو اس قوم کو دس ہزارروپے جرمانہ کیا جائیگا۔اس کے علاوہ اگر تحصیل وڑماموند کے کسی عورت کے طرف سے ایف ایم ریڈیو کو کال کیاگیا اور ثبوت ہوا تو وہ خاندان قوم کو دس ہزارروپے جرمانہ ادا کریگا۔ مشران نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ امن وامان کے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل وڑماموند کے تمام علاقوں میں سودا بیچنے والے(بنجاریو)پر مکمل پابندی ہوگی۔وڑ ماموند کے مشران نے منشیات فروشوں کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں انتظامیہ بھی ان کے خلاف ایکشن لے اور یا منشیات فروش رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار ختم کرے۔اگرمنشیات فروشی کا خاتمہ نہیں کیاگیا تو دوسرے ہفتے ان منشیات فروشوں کے خلاف قومی لشکر ہوگی۔قومی مشران نے کہا کہ مذکورہ بالا فیصلے تحصیل وڑماموند میں امن و امان بحال کرنے کیلئے اور علاقے سے تمام برائیاں ختم کرنے کیلئے کی گئی ہیں۔مشران نے کہا کہ مذکورہ شرائط کو مضبوط کرنے اور دوسرے اہم امور پر دوسرے ہفتے ایک اور گرینڈ جرگہ بلایا جائیگا۔