یکجہتی کشمیر کیلئے جذبہ ایمانی ضرورت ہے،عبدالقدیر اعوان

یکجہتی کشمیر کیلئے جذبہ ایمانی ضرورت ہے،عبدالقدیر اعوان

  

پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور لاک ڈاؤن کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ہم زبانی احتجاج کر کے یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا ہمارا ماضی ہمیں راہنمائی دیتا ہے کہ اسی خطہ زمین کی ایک بیٹی کی آہ پر محمد بن قاسم ؒ یہاں تشریف لائے اور اس کی ناموس کی حفاظت کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کو مشرف بہ اسلام کیا آج ہمیں بھی اُسی غیر تِ ایمانی کی ضرورت ہے کہ عملی طو ر پر اس کا تدارک کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبار ک کے موقع پرخظاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی ہمارے اوپر مردہ پن ہے اور یہ مردہ پن اس لیے ہے کہ ہم بے عملی کا شکار ہیں ہم انفرادی طورپر اپنے اعمال کو دیکھیں کہ کیا ہمارے اعمال دین اسلام کے مطابق ہیں یا تجاوز میں زندگی بسر کر رہے ہیں اگر ہم نے اس روش کو نہ چھوڑا تو روز آخرت ہمیں ایک ایک بات کا حساب دینا ہوگا اور پھر اُس بارگاہ میں کوئی غلط بیانی نہ ہو سکے گی۔کیونکہ اللہ کریم ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باعمل مسلمان کا ہر عمل معاشرے میں سکھ کا سبب بنتا ہے جو غیر مسلم کے لیے ایسا نمونہ ثابت ہوتا ہے کہ انہیں بھی اسلام سے رغبت ہو جاتی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -