عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں: پی ڈی ایم کے مارچ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں، اعجاز شاہ 

عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں: پی ڈی ایم کے مارچ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیری بھارتی مظالم کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں،کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کیپٹن حسنین نواز شہید ہائی سکول ننکانہ صاحب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصوراحمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) بلال افتخار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،چیف ایگزیکٹوآفیسر محکمہ تعلیم احسن فرید،سابقہ ایم پی اے رائے اسلم کھرل، ضلعی افسران سمیت اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کشمیر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جبکہ سکھ کمیونٹی کے بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔ وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرصرف تقاریب اور تقاریر سے آزاد نہیں ہوگا،تقاریب صرف اپنے جذبے کے اظہار کا طریقہ ہے، کشمیری 72 سال سے بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ سے ہمیں سبق سیکھنا چاہئے، کشمیری قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں،ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈ(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز بلند کی، عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں اور کشمیریوں کی آواز کو ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 5اگست کے بھارتی اقدام کو تسلیم نہیں کیا، بھارت میں اسوقت 31تحریکیں بھارت کے خلاف چل رہی ہیں، جلد بھارت کے بہت سے ٹکرے ہوجائیں گے، 72سالوں کی محنت کے بعد پاکستان نے بہت ترقی کی ہے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے بہت جلد ملک سے تمام مسائل کا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کس طرح شروع ہوا، کیا کیا بیانات تھے سب میڈیا کے سامنے ہیں، پی ڈی ایم کی مومنٹ ختم ہوچکی ہے ان کے بارے سوچنا فضول ہے، مولانا فضل الرحمان بتائیں کے انہوں نے لانگ مارچ کا دن وہ کیوں رکھا جس دن بنگلہ دیش پاکستان سے علیحدہ ہونے خوشی مناتا ہے، پی ڈی ایم کے مارچ سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
اعجاز شاہ