شبقدر پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈاون

   شبقدر پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈاون

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاون۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے آئس اور چرس،عدد پستول، عدد کارتوس برآمد۔7مشتبہ افراد بھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ نے ضلع چارسدہ میں منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کیا ہے۔ ڈی ایس پی شبقدرکو علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں منشیات فروش کی اطلاع ملی۔حسب اطلاع ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہرشید خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے آئس فروش کو گرفتار کیا۔ گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 300گرام آئس اور 800گرام چرس،2عدد پستول، 20عدد کارتوس،برآمد کیا گیا۔ اس موقع پر 7مشتبہ افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام منتقل کرکے ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات فروش کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمہ درج کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -