ایک دن ضرور آئیگا ہندوستان سرکار عبرت کا نشانہ بنے گی، مشعال ملک

 ایک دن ضرور آئیگا ہندوستان سرکار عبرت کا نشانہ بنے گی، مشعال ملک

  

  اسلام آباد(آئی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں کہ ہر سال آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرتے ہیں۔ مشعال ملک نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پانچ فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گئی،دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے،جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے،ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان غائب کیے جارہے ہیں،مودی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے۔

 مشعال ملک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -