عوام کی طاقت سے نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے، افتخار خان

عوام کی طاقت سے نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے، افتخار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران من مانیاں اور پسند کی ترامیم پر زور دیئے ہوئے ہیں کاش کہ حکمران کی توجہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہوتی تو آج نہ ہی عوام اور نہ ہی اپوزیشن جماعتیں حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلاتے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی ایکشن پلان میں تحاریک اور مناسب وقت پر اجتماعی استعفوں (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 کا آپشن بھی شامل ہے انہوں نیکہا کہ 90 دنوں میں انقلاب لانے والے اب رو رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکمرانوں میں جمہوریت کی نہ ہی سمجھ ہے اور نہ ہی ملک چلانے کی کوئی صلاحیت کیونکہ عوام مہنگائی اور بیڈگورننس پر سراپا احتجاج ہے انہوں نیکہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے تاحال اجازت نہیں دی جو کہ افسوسناک امر ہے انہوں نیکہا کہ عوام کی طاقت سے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہ پانا ہوگا انہوں نیکہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں۔
افتخارخان