پی ڈی ایم جلسے میں قربانیاں دینے والے  کارکنوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، مخدوم احمد محمود

پی ڈی ایم جلسے میں قربانیاں دینے والے  کارکنوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، مخدوم ...

  

 ملتان (سٹی رپو رٹر) سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے پی ڈی ایم ملتان کے جلسہ اور پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس کے موقع پر شاندار کارکردگی پر پیپلز پارٹی وومن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخاری اور ضلعی صدر سحرش خان کو تعریفی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 خط جاری کئے ہیں جس میں ان کی محنت اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اس سلسلے میں عابدہ بخاری اور سحرش خان جو الگ الگ خط جاری ہوئے ہیں ان میں مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ آپ کارکنوں نے یوم تاسیس کو پر وقار اور شاندار بنانے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ جس قدر محنت کی ہے وہ سب کیلئے قابل ستائش ہے تمام تر حکومتی حربوں کو ناکام بناتے ہوئے ملتان کے جلسے کو جس طرح کامیاب بنایا یقیناً یہ سب کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھا ہم امید کرتے ہیں کہ آپ آئندہ بھی ایسی جوش اور جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی کی نیک نامی اور پارٹی پرچم کو سربلند اور مزید فعال کردار ادا کرتی رہیں گی مخدوم احمد محمود نے اس خط میں عابدہ بخاری اور سحرش خان سے کہا کہ وہ آئندہ 7 دن کے اندر فرائض سے غفلت اور چشم پوشی کرنے والے کارکنوں کی مکمل تفصیلات ارسال کریں اس حوالے سے عابدہ بخاری اور سحرش خان نے مخدوم احمد محمود کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مخدوم احمد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -