مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطے میں امن صرف خواب، خالد جاوید وڑائچ، شعیب اکمل ہاشمی،ڈاکٹر صلاح الدین کا خطاب
ملتان(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف ضلع ملتان کے زیر اہتمام 5فروری کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے مرکزی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ، شعیب اکمل ہاشمی،عامر انور قریشی، ڈاکٹر صلاح الدین،ذہین کنول نے کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ گذشتہ 31سال سے ہم 5فروری کو کشمیر ڈے منا رہے ہیں لیکن یہ دن عام طور پر عوامی سطح پرمنایا جاتا رہا ہے جس میں سول سوسائٹی،ہیومن رائٹس کی تنظمیں اور پاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرتے تھے حکومتی سطح پرکشمیر کے مسئلے کو کبھی بھی اجاگر نہیں کیا گیا تھا اس سے ظاہر ہوتا تھا کہ ہماری سابقہ حکومتیں کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے موقف کی حمایت کرتی تھی جس کا فائدہ براہ راست بھارت کو ہوتا تھا وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کی عوام کی آزادی کے مسئلہ کو بڑی تیزی سے اجاگر کیا اور حکومتی سطح پرسمینار اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں،نہ صرف پاکستان میں بلکہ یو این او کے پلیٹ فارم پر عمران خان نے اپنی تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیا میں کبھی امن قائم نہ ہوگا پاکستانی عوام کشمیریوں کی آزادی کے معاملہ میں بڑی سنجیدہ ہے اور یہ ایک متنازعہ خطہ ہیں پور ی دنیا کو کشیمریوں کی آزادی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے وزیر اعظم کے خطاب کے بعد اب یہ مسئلہ پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے یوپی یونین اور یو این او کشمیر کی آزادی کیلئے تحریکیں پیش کر رہی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر کی آزادی قریب ہے، مودی کی فاشٹ حکومت مسلمانوں کی 70فیصد آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے جس کے لئے انہوں نے ایک شہریت بل بھی پاس کیا ہے یہ بھارت کے مذہوم ہتھکنڈے ہیں اس طرح کی حرکات سے کشمیر یوں کی آزادی کو نہیں دبایا جا سکتا پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ80لاکھ مسلمانوں کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید کیا گیا ہے اور ان سے تمام سہولیات جس میں مواصلاحاتی، تعلیمی اور معاشرتی نظام تہس نہس کر دیا گیا ہے کشمیری عوام کا آزادی کا عزم پھر بھی کم نہیں ہوا ہے بلکہ آزادی کی تحریک میں شدت آئی ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بہت جلد کشمیر آزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا اور بہت جلد پاکستان کشمیر کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گا۔ریلی میں شازیہ وحید، ڈاکٹر شعیب انور، ڈاکٹر عامر ستار، یاسر خان، چوہدری جمیل گجر، عاتف اعوان، ابرار خان، شیخ عبدالسلام عارف، چوہدری ابرار احمد، ڈاکٹر عزیر حنیف، ڈاکٹر ہمایوں امجد، ڈاکٹر رحمان ظفر، ڈاکٹر عثمان غنی، ڈاکٹر آصف کھیڑا، غزل غازی، سیدہ عروج فاطمہ، عابدہ پروین، گل نسریں، فرزانہ ارم، انجم بخآری، نگہت گل، حافظ کامران، سید اقبال بخآری، راو عادل خان، عزیز خان مہمند، چوہدری علی حسن، عمران انصاری، رانا منظور، چوہدری قاسم، زیبی خان، مظہر اقبال، لطیف جوئیہ، ندیم قیصر، ذیشان بھٹی، عاصم بخآری، ریحان شیخ، رضوان انصاری و دیگر معززین شریک تھے۔
خطاب