کشمیر میں ظلم وبربریت کی تاریک  رات جلد ختم ہوجائیگی:رحیم طلب

    کشمیر میں ظلم وبربریت کی تاریک  رات جلد ختم ہوجائیگی:رحیم طلب

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ڈی جی خان ڈویژن، نامور شاعرادیب اور دانشور رحیم طلب نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کو جس شدت سے پامال کیا جارہاہے اس کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور کشمیر میں ظلم و بربریت کی یہ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 تاریک رات ایک دن ختم ہو کر رہے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ''یوم یکجہتی کشمیر'' کے موقع پر منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھارت کی جانب سے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کی ریاست پر جبری قبضہ اور انتہائی غیر انسانی سلوک پر کرہ ارض پر بسنے والے انسانوں کی شرمناک خاموشی انسانی شعور اورتہذیب کے آگے ایک سوالیہ نشان ہے۔ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ بھارت کو مظلوم اور نہتے مسلمان کشمیریوں کو ان کی آزادی کا حق دینا پڑے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد جنید جتوئی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ نہایت جرات اور صبر و استقلال کے ساتھ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ھوگی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ھیں۔ان پرہونے والے بھارتی ظلم و ستم کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔ تصویری نمائش کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

رحیم طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -