کشمیر پاکستان کی شہ رگ، آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، رفاقت گیلانی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، رفاقت گیلانی

  

چوک اعظم(نامہ نگار) یوم یکجہتی کمشنر کے حوالے سے لیہ میں ٹی ڈی اے چوک سے ریلی نکالی گئی جس میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدندیم عباس،ضلعی صدرپی ٹی آئی افتخار بابرکھتران، اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل،چیئرمین اووسیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری نوید احمدگجر،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

طار ق گدارہ،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ایس ڈی او امین سہیل ملغانی،سابق صدربارعبدالستارعلوی،تاجربرادری،میڈیانمائندگان،ضلعی افسران و اہلکاران،سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندگان،محکمہ پولیس،محکمہ بلڈنگز،ریسکیو1122،محکمہ زراعت،محکمہ صحت ودیگر نے شرکت کی۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے منایاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر عائدپابندیوں کافوری نوٹس لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کا حصہ تھا اور رہے گاآج ہم سب اس کے متقاضی ہے کہ کشمیری بھائیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پرظلم و جبرکرنے والابھارتی مکروہ چہرہ دنیاکو دیکھاتے رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء نے کہا کہ وادی جنت کشمیرکو بھارت دھونس اور طاقت کے بل بوتے پرکبھی نہیں چھین سکتاکیونکہ کشمیری اور پاکستانی عوام یک جان دوقالب ہیں ہم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مددجاری رکھیں گے۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیراور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں کشمیریوں سے حق آزادی نہیں چین سکتامظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخاربابرکھتران نے کہا کشمیریوں بھائیوں کو مسئلہ عالمی سطح پر اجاگرکرنا وقت کا ناگریز تقاضا ہے جسے حکومت زندہ رکھنے کے لئے بہترین لائحہ عمل اپنایا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلداز جلدیہ مسئلہ حل کیاجائے۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل اورچیئرمین اووسیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری نوید احمدگجرنے کہا کہ کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ظلم و جبرکا فوری نوٹس لیاجائے انسانی حقوق کی پامالی قطعاً برداشت نہیں۔تحصیل کروڑلعل عیسن میں اسسٹنٹ کمشنر محمدیاسررضوان جبکہ تحصیل چوبارہ میں اسسٹنٹ کمشنر سلیمان احمدلون کی زیرصدارت احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔منعقدہ ریلیوں میں کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے۔شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں لکھے گئے نعروں پرمشتمل بینرزاور کشمیری پرچم اُٹھارکھے تھے۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -