رحیم یارخان، چوری،ڈکیتی کی14وارداتیں، شہریوں کو بھاری نقصان

رحیم یارخان، چوری،ڈکیتی کی14وارداتیں، شہریوں کو بھاری نقصان

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) چوری کی 12 وارداتیں ہوئیں ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل کبوترموبائل فون ادویات چرا کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چک 55 کے رہائشی احمد بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان طارق (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

وغیرہ نے 26 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے دوسری واردات امین گڑھ کے رہائشی تنزیل شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے کی نقدی اور ادویات چرا لی تیسری واردات چک 20 کے رہائشی جمعہ خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے چوتھی واردات موضع ملہانی کے رہائشی محمد سجاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 4 ہزار روپے کی نقدی اور کبوتر چرا لیے پانچویں واردات موضع ملہانی کے رہائشی لعل بجش کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان بلال احمد وغیرہ نے 77 ہزار 700 روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے چھٹی واردات ہسپتال روڑ کے رہائشی محمد بنیامین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 86 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات عباسیہ ٹا?ن کے رہائشی محمد بلال کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم خورشید نے 27 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل اور موبائل فون چرا لیا آٹھویں واردات کوٹ کموں شاہ کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات صادق آباد کے رہائشی مجاہد زماں کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 78 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات سنجر پور کے رہائشی محمد انور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات جن پور کے رہائشی الہی بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ بارہویں واردات فوجی کالونی کے رہائشی جعفر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 5 ہزار 200 روپے کی نقدی سعودی ریال اور موٹر سائیکل چرا لیا اورفرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ   ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں نامعلوم مسلح ڈاکوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے   ڈکیتی کی پہلی واردات عالو گوٹھ کے رہائشی محمود اقبال کے ساتھ پیش آئی جو اپنی دوکان سے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ دوسری واردات چک 49 کے رہائشی خادم حسین کے ساتھ پیش آئی جو اپنے 49 ہزار روپے مالیت کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 2 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اس کا موٹر سائیکل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -