اپوزیشن کا شور شرابہ غلط،حکومت آئینی  مدت پوری کرے گی، نیاز حسین گشکوری

اپوزیشن کا شور شرابہ غلط،حکومت آئینی  مدت پوری کرے گی، نیاز حسین گشکوری

  

 محمد پوردیوان (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی عوامی وجمہوری حکومت،،اپنے انقلابی منشور پر عمل پیرا ہے حلقہ سے تعلیمی پسماندگی  غربت جہالت بیروزگاری کا خاتمہ مشن وایجنڈہ ہے عوام کے ساتھ کئے گئے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا جائیگا  ماضی میں  تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا گیا بلاتفریق  بنیادی سہولیات دہلیز پر باہم پہنچا رہیہیں ،،تعلیم،،روشنی ہے جس سے جہالت کی تاریکیاں دور کی جا سکتی ہیں  اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے منتخب جمہوری حکومت آئینی مدت پوری کرینگی چئیرمین سینٹ بھی پی ٹی آئی کا منتخب ہوگا  ان خیالات کا اظہار  ایم پی اے چیف گشکوری سردار نیاز حسین خان گشکوری نے پرائمری اسکول موچی والا کو مڈل میں اپ گریڈ کرنے کے موقع  پر معززین علاقہ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ،،آج کے پرآشوب وپرفتن دور کے درپیش سنگین چیلنجز  بحرانوں خصوصا سماجی برائیوں کا تدارک وخاتمہ وعالمی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے  نوجوان نسل کو جدید سائنسی انگلش ریاضی کی تعلیم سے روشناس کرکے ہی کیا جا سکتا ہے وزیراعظم عمران خان کا،،تعلیم،،پر خصوصی فوکس وایجنڈہ ہے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنا رہیہیں  تعلیم صحت آبپاشی لوکل گورنمنٹ زراعت کے شعبہ جات پر انقلابی اقدامات متعارف کرا رہیہیں ماضی میں  علاقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا مگر میرا تعلق مڈل کلاس ہیاور میں عوام کا نمائندہ ہوں اس موقع پر سرپرست اعلی پروفیسر مظہر حسین گشکوری ایم شہباز خان حاجی شیر محمد خان یاسر محمد نعیم اقبال  سردار اختر خان سردار عباس خان گشکوری،سردار امجد نور خان سردار ذیشان نیاز خان سردار قمر نیاز خان سردار حمزہ نیاز خان محمد حسن شہباز محمد حسین شہباز محمد زین العابدین خان سمیت دیگر موجود تھے۔

نیاز حسین 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -