سونے کی دیگیں نکانے کا جھانسہ، جعلی  عامل شہری کو لوٹ کر فرار، کارروائی شروع

سونے کی دیگیں نکانے کا جھانسہ، جعلی  عامل شہری کو لوٹ کر فرار، کارروائی شروع

  

 چوک پرمٹ(نمائندہ پاکستان)جہان پور جتوئی میں پرانے مکانوں سے سونے کی دیگیں نکالنے کا جھانسہ دے کر جعلی عامل نے سادہ لوح شخص کو لوٹ لیا۔سونے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کی دیگیں نہ نکلنے پر رقم واپسی کے تقاضے پر پیر کی سنگین نتائج کی دھمکیاں  دیں بستی گدارہ کا رہائشی ملک وزیر گدارہ عرصہ دراز سے عامل، پیر بنا ہوا ہے۔مختلف عملیات کے نام پر سادہ لوح لوگوں سے لوٹ مار کا وتیرہ اپنا رکھا ہے۔چند دن قبل اس نے جہان پور کے رہائشی مرید حسین ببر کو بتایا کہ پرانے مکانات میں سونے کی دیگیں دفن ہیں۔اگر تم ضروری خرچہ کرو۔تو اپنے تابع،معمول جنات کے ذریعے سونے کی دیگیں نکال کر تمہارے حوالے کر دوں گا۔ مرید حسین نے بتایا کہ وہ سادہ لوح آدمی ہے۔جعلی عامل کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر اسکے تقاضے پر 45000 روپے اس کے حوالے کردئے۔جب پیسے وصول کرنے کے بعد جعلی عامل کام میں ٹال مٹول کرنے لگا تو میں نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا۔رقم واپسی کے مطالبے پر جعلی عامل نے طیش میں آکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کردیں۔اب وہ جنات کے ذریعے گھر تک جلانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔جعلی عامل کی طرف سے دھمکیوں پر متاثرہ شخص مرید حسین ببر نے ڈی ایس پی جتوئی کو اپنے ساتھ کیے گئے فراڈ اور دھمکیوں کے بارے میں تحریری درخواست دے دی۔جتوئی پولیس مصروف تفتیش ہے۔تا حال جعلی عامل پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکا۔عوامی و سماجی حلقوں نے ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -