ظلم وستم، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے  امتیازی سلوک کو بند کرائے، احمد یار ہنجرا

ظلم وستم، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے  امتیازی سلوک کو بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں اور بھارت مقبوضہ علاقے میں تمام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تعینات 9 لاکھ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو پوری دنیا کھڑی ہوجاتی، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری خاموش رہتی ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام عالم ہندوستان کو اس بات پر راضی کرے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے، ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام 73 سال سے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،بھارت انتہا پسندانہ ہندوتوا سوچ کے نرغے میں اور آگ سے کھیل رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے اور بھارت کے اندر مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
احمد یار ہنجرا