اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم  بلوچی سٹورڈنٹس کو سالانہ وظائف  دینے کا فیصلہ، معاہدے پر دستخط

  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم  بلوچی سٹورڈنٹس کو سالانہ وظائف  ...

  

بہاولپور،سمہ سٹہ(بیورو رپورٹ،نامہ نگار) بلوچستان ایجوکیشن انڈامنٹ فنڈ کے سلسلہ میں حکومت بلوچستان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں زیر تعلیم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

وطالبات کو 37لاکھ مالیت کے سالانہ وظائف فراہم کرے گا۔اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین کوئٹہ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب  وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور ڈاکٹر رشید مسعود خان چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈاومنٹ فنڈ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔معاہدے کیے تحت جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں زیرتعلیم بلوچستان کے ڈومیسائل کے حامل طلبا و طالبات کے تعلیمی اخراجات اور فیس کی مد میں وظائف کی یہ رقم فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر نوید اختر اورڈائریکٹر فنانس اسسٹنس ڈاکٹر غلام حسن عباسی بھی موجود تھے۔اس سکیم سے بی ایس پروگرام میں زیر تعلیم طلبا طالبات مستفید ہونگے۔سال 2020 اور 2021 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں داخل ہونے والے طلباطالبات مالی مدد کے اس پروگرام سے مستفید ہونگے۔

دستخط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -