ڈیرہ اڈا چوک، غیرقانونی تعمیرات پر عمارت گرا نے کا حکم، مالکان کو نوٹس

ڈیرہ اڈا چوک، غیرقانونی تعمیرات پر عمارت گرا نے کا حکم، مالکان کو نوٹس

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈیر ہ اڈا چوک پر خفیہ طریقے سے غیر قانونی تعمیرات اور رات کی تاریکی میں لنٹر ڈالنے  کے واقعہ کا ڈی جی ایم ڈی اے نے نوٹس لے لیا،بغیر ملتان (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

شہر کے انتہائی مصروف ترین چوک پر ایم ڈی اے کے بلڈنگ بائے لاز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کرنے پر بلڈنگ گرانے کے احکامات جاری،بلڈنگ مالکان کو حتمی نوٹس جاری کردیا گیا۔ایم ڈی اے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔تفصیل کے مطابق ایم ڈی اے کے زیر کنٹرول ڈیرہ اڈا چوک پر محمد طلال نامی شخص کی جانب سے راتوں رات  ہورڈنگ بورڈ کی آڑ میں غیر قانونی طور پرغیر قانونی تعمیر ات کرنے پر ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے نوٹس لے لیا ہے۔اس ضمن میں ایم ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اہم ترین چوک پر خفیہ طریقے سے غیر قانونی تعمیرات کسی صورت قابل قبول نہیں انھوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے بارے ایم ڈی اے اہلکاروں بارے تحقیقات کا حکم دیدیا جس کی رپورٹ سامنے آنے پر متعلقہ اہلکار بارے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -