میلسی کی تعمیروترقی کیلئے کوششیں مزید تیز، جہانزیب خان کھچی

میلسی کی تعمیروترقی کیلئے کوششیں مزید تیز، جہانزیب خان کھچی

  

میلسی (نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت کھچی گروپ و پی ٹی آئی کے رہنما وسیم احمد شیخ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن میں کئے گئے عوام سے تمام وعدے انشاء اللّٰہ پورے کریں گے شہر کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انشاء اللّٰہ 8 فروری بروز سوموار سے کالونی چوک سے کہروڑ پکا پھاٹک تک کارپیٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ہوجائے گا۔تفصیل کے مطابق وسیم احمد شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا 8 فروری بروز سوموار کو کالونی چوک سے کہروڑ پکا پھاٹک تک کارپیٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز ہوگا  جسے جلد مکمل کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے باقی روڈز بھی جلد بنائے جائیں گے۔میلسی شہر کو خوبصورت ترین اور مثالی شہر بنائیں گے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے گئے ہیں وہ پورے کریں گے پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انشاء اللّٰہ بہت جلد بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ بھی ہوگا۔ہمیں ایک قوم بن کر اپنے ملک کو معاشی،اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مکمل آزادی کے لیے عالمی سطح پر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کا خواب جلد پورا ہوگا۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -