سورج میانی، پراسرار طور پر غائب ہونیوالا کانسٹیبل دو روز بعد گھر واپس

  سورج میانی، پراسرار طور پر غائب ہونیوالا کانسٹیبل دو روز بعد گھر واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)صدر کے علاقے سے پراسرار طور پر غائب ہونے والا پولیس کانسٹیبل دو روز بعد گھر پہنچ گیا۔اغوا کی اطلاع پر مقامی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔معاملہ مشکوک ہونے پر قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی کے قریب کے رہائشی وجاہت شاہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تین روز قبل گھر سے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 بغیر موبائل کے نکلا۔اور پھر واپس نا آیا۔کافی دیر گزرنے جانے کے بعد لواحقین نے تھانہ صدر پولیس کو پولیس کانسٹیبل وجاہت کے اغوا ہونے کی اطلاع درج دی۔مگر فرنٹ ڈیسک نے اغوا کی بابت موصول ہونے والی درخواست کو لینے سے انکار کردیا۔اس دوران ایس ایچ او تھانہ صدر امین نے اپنے پولیس افسران کو تمام حالات سے آگاہ کیا۔افسران نے مذکورہ کانسٹیبل کے بھائی کو موبائل فون لانے کا کہا۔اور اسکی چیکنگ کی گئی۔مقدمہ درج نا ہونے پر وجاہت کانسٹیبل کے بھائی نے حصول انصاف کیلئے سی پی او رجوع کیا۔تو سی پی او معاملہ کی چھان بین کا حکم دیا۔اپنے پیٹی بھائی کے اغوا پر پولیس حرکت میں آگئی۔پھر اچانک وجاہت کانسٹیبل کہیں سے اپنے گھر واپس آگیا۔واضح رہے وجاہت کانسٹیبل سرکٹ ہاس پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔
گھر واپسی