پوری قوم کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، حاجی عطاء الرحمن

پوری قوم کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، حاجی عطاء الرحمن

  

 ٹھٹھہ صادق آ باد (نامہ نگار) مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔کشمیری بھائیوں سے ہمارا خون کار شتہ ہے بہت جلد کشمیر کے شہدا مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لے آئیں گی۔ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔  ہم  ثابت کریں گے کہ کشمیر پاکستان کا ہے۔  بھارت ہندو غاصبانہ طریقہ سے مسلمانوں پر مسلط ہوا جا رہا ہے۔(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمن نے جہانیاں پریس کلب جہانیاں کے زیر اہتمام یوم یکجتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر باوقار طریقے سے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے بھارت 73 سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور 10 لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں کو کشمیر میں داخل کرنے پر درپے ہیں بزدل بھارت نہتے معصوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر آزادی کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتا۔ مقررین نے مزید کہا کہ بھارت کا سب سے بڑا دشمن مودی ہے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا اس موقع پر قاسم علی را معین  یوسف چٹھہ وقاص لالہ فیصل حمید چوہان آفتاب اقبال عدنان رحمانی عرفان اسلم چوہدری مکی ایڈووکیٹ ثنااللہ جحفر مٹھو کمبوہ سلیم غوری شیخ شان اشفاق گڈز مجید رحمانی  ملک بابر ڈاکٹر یاسین خالد شریف گجر خالد بھٹی آفتاب حسین موجود تھے۔

حاجی عطاء الرحمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -