ملتان نشتر ہسپتال: کرونا وائرس سے مزید 3مریض جاں بحق: اموات کی مجموعی تعداد 432ہو گئی 

ملتان نشتر ہسپتال: کرونا وائرس سے مزید 3مریض جاں بحق: اموات کی مجموعی تعداد ...

  

 ملتان، رحیم یارخان(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 03 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 432 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی،20 مریضوں کی حالت تشویشناک 06 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 44 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کے رہائشی 80 سالہ بسمہ اللہ اور 57 سالہ محمد ادریس جبکہ بھکر کے 28 سالہ شازیہ بی بی نے گزشتہ روز دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020 سے پانچ فروری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 432 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے جن میں سے 23مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 20مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 06 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 44 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 957 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 502 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ  خانپور کی 70 سالہ طفیل بی بی اور جناح پارک کی 75 سالہ ثریا بی بی کو کورونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا۔

کرونا وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -