ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال وہاڑی، بغیر  نیلامی سامان فروخت کرنے پر ایڈمن  آفیسر، وارڈ سرونٹ معطل، سی ای او  ہیلتھ کو فوری رپورٹ کرنیکی ہدایت

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال وہاڑی، بغیر  نیلامی سامان فروخت کرنے پر ایڈمن  ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر انکوائری کرتے ہوئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں بغیر نیلا می سامان فروخت کرنے کے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 معاملہ کی ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے ایڈ من آفیسر خاقان احمد اور وارڈ سرونٹ سجاد حسین شاہ کو معطل کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معطلی کی مدت کو سی ای او ہیلتھ وہاڑی کے دفتر میں رپورٹ کریں اور سی ای او ہیلتھ وہاڑی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کریں اور مجاز اتھارٹی کو جامع رپورٹ پیش کریں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -