بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ پورے خطے کیلئے  خطرہ، عمران پرویز دھول کا تقریب سے خطاب

بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ پورے خطے کیلئے  خطرہ، عمران پرویز دھول کا تقریب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہر عمران پرویز دھول نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیری عوام کے وکیل بن کر سامنے آئے اور دنیا بھر میں مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں میں مددملی وہ یوم آزادی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رنگ لائے گا بھارتی آئین میں بد نیتی سے کی گئی ترمیم کشمیری عوام کی منزل نہیں بدل سکتی انہوں نے کہا کہ بھارت کا انتہاء پسندانہ رویہ پورے خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کشمیری عوام کی عظیم جد و جہد کو سلام پیش کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوے ان کے بنیادی حقوق اور اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
خطاب