کشمیر ایشو پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک، منہدر پال سنگھ

کشمیر ایشو پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک، منہدر پال سنگھ

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس مہندر پال سنگھ نے یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ''کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے،اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا تھا جیسے ا نڈیا تسلیم نہیں کر رہا جب کہ کشمیر کے مسئلے پر اقوام عالم کی خاموشی  بے حسی کی انتہا ہے،موجود حکومت کشنمیر ایشو کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے،کشمیر ایشو پر فاشسٹ مودی کو بے نقاب کرنے پر ہم (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مہندرپال سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جان کی قربانی دینے والے پاک فوج کے مجاہدوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،کشمیری اپنے خون سے زادی کی تاریخ رقم کررہے ہیں اور مظلوم کشمیری پوری دنیا کا ضمیر جھنجھوڑ رہے ہیں اس کے علاؤہ دوسری طرف کشمیر میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہاہے،انڈین آرمی نے پوری کشمیری قوم کو قید کررکھا ہے، انڈین فوج طاقت کے بل بوتے پر کشمیروں سے آزادی کا حق نہیں چھین سکتی،کشمیریوں کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا،پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

منہدر پال سنگھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -