مطالبات، واپڈا ورکرز یونین کا تحریک شروع کرنیکا اعلان

مطالبات، واپڈا ورکرز یونین کا تحریک شروع کرنیکا اعلان

  

 ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور ان ملازمین کی مجوزہ برطرفیوں کے خلاف احتجاجی تحریک (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔یونین ذرائع کے مطابق 8 فروری (پیر)  کو  میپکو ہیڈکوارٹر میں بھرپور لیکن پرامن احتجاج سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔یونین قائدین کا موقف ہے کہ میپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان ملازمین کو ستمبر2021 کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور ان کی تنخواہ کے لیے بجٹ  بھی موجود ہے اس کے باوجود میپکو کے بعض افسران  ملازمین کو جبری طور پر برطرف کرنے کے درپے ہیں۔ان ملازمین کے گھروں کے چولہے  کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ ایسا کوئی بھی اقدام کسی صورت بھی قبول نہیں ہے اور لازمی کی چھانٹی اور برطرفیاں  ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔میپکو  انتظامیہ سے شعبہ کنسٹرکشن کے  ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کرے ان ملازمین کو فوری طور پر ڈیوٹی پر واپس لے وگرنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے اور ملازمتوں کے تحفظ کی یقین دہانی تک احتجاج جاری رہے گا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -