شرح خواندگی بڑھانے کیلئے: 800سکولوں میں انصاف آفٹرنون پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ
ملتان (سپیشل رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبہ بھر میں 800 سکولوں میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، بتایا گیا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافے اور بچوں کی سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے انصاف آفٹر نون پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، پروگرام کے تحت صوبے کے 800 سکولوں میں آفٹرنون کلاسز شروع کی جائیں گی، پروگرام کے مطابق پرائمری سکولوں میں سہ پہر کے اوقات میں ایلیمنٹری کلاسز کا آغاز کیا جائے گا، ایلیمنٹری سکولز میں سہ پہر کے اوقات میں ہائی سیکنڈری کلاسز ہوں گی۔