کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ڈسٹرکٹ جیل خانیوال  میں تقریب، مسز شاہدہ احمد اور دیگر کی شرکت

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ڈسٹرکٹ جیل خانیوال  میں تقریب، مسز شاہدہ احمد اور ...

  

خانیوال (بیورونیوز) ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی مسز شاہدہ احمد تھیں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی منا رہی ہے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم کشمیری کی آزادی کی تقریبات منعقد کرے گی انہوں نے پنجاب حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات کی طرف سے جیلوں میں بھی اظہار یکجہتی کی تقریبات کا انعقاد کر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دکھ درد میں شریک ہونے کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور آج نہ صرف ملک کی آزاد فضائیں بلکے جیلوں میں  بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونج رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوے جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا انہوں نے مظلوم کشمیریوں کی جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ آخری فتح حق کی ہوگی تقریب میں شریک قیدیوں نے برے جو ش و خروش سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور جیل کی فضاء پاکستان زندہ باد کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ۔ تقریب میں پیر عثمان شاہ کھگہ اور سول سو سائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -