ساہوکا، یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا، چینی،گھی  غائب، من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

ساہوکا، یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا، چینی،گھی  غائب، من پسند افراد کو نوازنے کا ...

  

 ساہوکا(نمائندہ پاکستان) دیوان صاحب یوٹیلٹی سٹو ر پر غریب کش پالیسی شروع  ہوگئی آٹا گھی اور چینی بھی غائب ہوگیا انچارج من پسند افراد کو نوازنے لگا تفصیل چک نمبر315ای بی اور دیوان صاحب میں قائم یوٹیلٹی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

سٹور انچارج قمر حسن نے غریب عوام کو حکومتی سہولیات سے محروم کر دیا ہے آٹا چینی اور گھی کو بھی مکمل طور پر غائب کر دیا ہے اگر کبھی بھول کر چینی گھی یا آٹا سٹور پر آجائے تو سٹور انچارج دیوان صاحب قمر حسن غریب کی بجائے اپنے من پسند اور تعلق داروں کو فروخت کر نا معمول بنایا ہو ااور سٹور پر خود ساختہ اضافہ دکھا کر یوٹیلٹی افسران کو سب اوکے کی رپورٹ کے ساتھ اچھی کار کر دگی دکھا کراپنے آپ کو بہت ایماندار ی کا ڈھونگ رچایا ہوا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے احتجاج کر تے ہو ئے وزیر اعلی پنجاب، کمشنرملتان،ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -