سکوائش لیگ، بلوچستان، ساؤتھ پنجاب آمنے  سامنے، ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع

سکوائش لیگ، بلوچستان، ساؤتھ پنجاب آمنے  سامنے، ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپو رٹر)انٹرنیشنل بلوچستان سکواش لیگ اور ساوتھ پنجاب سکواش لیگ کی تیاری ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز 5 فروری کی تعطیل(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 کے باوجود صفائی میں مصروف رہے اور اہم شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری رہا۔ایک صفائی سکواڈ کو ائر پورٹ روڈ، سیوڑھا چوک،اعوان چوک کے روٹ پر صفائی کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے جبکہ دوسرے صفائی سکواڈ کو نشتر روڈ،بوسن روڈ،نادرن بائی پاس کی صفائی کا ہدف دیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاو اور چوکوں میں خوبصورتی کے لئے لائم لائننگ بھی لگائی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے مختلف روٹس کا معائنہ کیا اور صفائی کے حوالے سے منیجر اور ڈپٹی منیجرز آپریشنز کو ہدایات جاری کیں۔
تیاریاں شروع