میپکو، پرائیویٹ سی ای او کی تعیناتی کیلئے54امیدواروں میں مقابلہ
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں پرائیویٹ چیف ایگزیکٹیو آفسیر (سی ای او) کی تعیناتی کے لیے 54 امیدوار سامنے آگئے ہیں۔50امیدواروں نے مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع کروائیں جبکہ چار امیدواروں نے مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد درخواستیں جمع کروائی ہیں۔پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کے لیے درخواست جمع کروانے والوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے موجودہ اور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرز' جنرل(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
منیجرز'چیف انجینئرز اور ایک سابق وزیر توانائی (سندھ) شامل ہیں۔درخواستیں دینے والوں میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد الیکڑک سپلائی کمپنی (فیسکو) ارشد منیر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو) شیخ محمد یعقوب بھی شامل ہیں۔میپکو کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسرز انجینئر محسن رضا خان' طاہر محمود'مظفر علی عباسی' لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق سی ای اومجاہد پرویز چٹھہ بھی شامل ہیں۔سندھ کے سابق نگران وزیر توانائی انجینئر محمد شریف انصاری بھی درخواست دینے والوں میں شامل ہیں۔گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(گیپکو)کے جنرل منیجر محمد اکرم بھٹی بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے موجودہ چیف انجینئر ڈویلپمنٹ رانا عبدالستار سابق چیف انجینئر عمانویل سردار ' جنرل منیجر میپکو انجینئر شفیق الحسن 'سابق جی ایم ٹیکنیکل میپکو محمود احمد خان سمیت 2 خواتین انعم فاطمہ اور مصباح شریف بھی سی ای او میپکو تعیناتی کے لیے امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق میپکو جلد ہی امیدواروں کی فہرست کو شارٹ لسٹ کر کے انٹرویو کے لئے تاریخ مقرر کرے گی۔
مقابلہ