انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لے، حسین جہانیاں گردیزی

انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لے، حسین جہانیاں گردیزی

  

خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا- صوبائی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اشیاء خوردونوش کے نرخوں اور ڈیمانڈ سپلائی کو خود مانیٹر کررہے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ تمام اشیاء کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کے لئے سخت اقدامات کرے پرائس چیکنگ بڑھائے جائے اور عادی ناجائز (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

منافع خوروں کو جیل بھجوایا جائے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی،اراکین صوبائی اسمبلی نشاط احمد ڈاہا،فیصل اکرم نیازی،ڈی پی او محمد علی وسیم ہمراہ سمیت  اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،تعمیراتی محکموں کے افسران ڈی ایف سی،ڈی او انڈسٹریز،ڈی او سپورٹس نے شرکت کی- صوبائی وزیر کو اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،پرائس کنٹرول امن و امان کی صورتحال کا بارے بریفنگ دی گئی- انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ تعمیراتی محکموں کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو خود مانیٹر کریں اور مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح منتخب نمائندگان سے کرایا جائے- انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیمز کی مکمل ہونے والی سکیمیں فوری سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جائیں تاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرائی جاسکیں - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کو خود چیک کررہا ہوں - ضلع میں موؤثر نگرانی کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کنٹرول میں ہیں -دریں اثناء صوبائی وزیر زراعت کے خانیوال شہر میں قائم سہولت بازار اور عام مارکیٹ میں سستی آٹے کی سپلائی کا جائزہ لیا- انہوں نے ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ فلور ملز کو سختی کے ساتھ اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ کوٹہ کی گندم سے آٹے کی سپلائی یقینی بنائی جائے- انہوں نے کہاکہ آٹے کی بہتر کوالٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

حسین جہانیاں گردیزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -