کشمیریوں کو حق خود ارادیت ہر صورت ملنا چاہیے،نواز مغل

کشمیریوں کو حق خود ارادیت ہر صورت ملنا چاہیے،نواز مغل

  

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین+ملک احسان الٰہی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم مالیات حاجی نواز مغل نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کی آزادی کا سرچشمہ بن گئی ہے۔کشمیری ہمارے بھائی ہیں ان کی پاکستان سے محبت و عقیدت لازوال ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان وہ جماعت ہے جو آزادی کشمیر کے لیے اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔حق خودارادیت کا حصول کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔اقوام عالم کو اس دیرینہ عالمی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ یہ تیسری عالمی جنگ کا شاخسانہ ثابت ہوسکتا ہے،بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔اس موقع پر لا ہور کے سر پرست اعلیٰ علا مہ معتصم الہٰی ظہیر، ملک ممتاز حسین نائب امیر مرکزیہ لاہور شہر،چوہدری شوکت ضیاء،مولانا اعظم خان قاسم میرمحمدی،جہاں زیب قریشی، محمد عمران مجاہد ودیگر موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -