کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی،اشرف بھٹی

کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ کشمیروں کی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر میں جب تک ایک کشمیری بھی زندہ ہے وہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑتا رہے گا، مودی مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے، کشمیر میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی،مودی ظلم و جبر سے کشمیریوں کی آواز نہیں ڈبا سکتا، پاکستانی قوم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی کی تحریک کی اس جد وجہد کی بھر پور حمایت اور اْن مظلوم کشمیر ی عوام کو سلا م پیش کر تی ہے۔

، آج 5 فروری کو پورا پاکستان کشمیروں سے اظہار یکجتی کے لیے سڑکو ں پرنکلا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، عالمی براداری اور مسلم حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کشمیر میں مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، کشمیر کی بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں، بھارت دنیامیں جمہوریت کا ڈھونگ رچاتا ہے یہ کیسی جمہوریت ہے جس نے پوری کشمیری عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔