کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،سکینہ شاہین

        کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،سکینہ شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹریو بلیف ویلفیر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن وسابقہ رکن صوبائی اسمبلی رہنما سکینہ شاہین کی رہائش گاہ پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،کشمیر ڈے کے حوالے سے شرکاء  اور ٹریو بلیف ویلفیر فاؤنڈیشن نے اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا،اس موقع پر مردوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر ٹریو بلیف ویلفیر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن وسابقہ رکن صوبائی اسمبلی رہنما سکینہ شاہین کاکہنا تھاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے حکمرانوں کی جانب سے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، آج کشمیر میں صورتحال بہت نازک ہے۔

بھارتی فوج آئے روز کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ پانچ اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف پوری آج مسلمان چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہتا ہو سراپا احتجاج ہیں،کشمیر میں ماؤں بہنوں کی عزتیں تارتار کی جارہی ہے کشمیریوں پر بیلٹ گن کا استعمال کرکے انہیں آنکھوں سے،محروم کیا جارہاہے، جبکہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں اپنا غاصبانہ تسلسل قائم رکھنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جارہاہے، اس موقع پر ان کا مزید کہنا دنیا بھر کے مسلمان حکمران اس وقت کیوں خاموش ہیں سے ہم تمام مسلم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کی جلداز جلد آزادی کے لیے کوششیں کریں،جبکہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے ہر قسم کے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اب ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔