نوجوان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں کردار ادا کر سکتے ہیں، ابراہیم حسن مراد

  نوجوان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں کردار ادا کر سکتے ہیں، ابراہیم حسن مراد

  

لاہور (پ ر)  صد ر یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) و بانی ستارہ حلا ل فاؤڈیشن ابراہیم حسن مراد نے یو م ِ یکجہتی ِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں بہادر کشمیریوں کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو 72 سال سے بھارتی فوج کے ظلم، جبر اور بربریت کے مقابلے میں پر عزم کھڑے لڑ رہے ہیں۔ صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ 5فروری ہر سال یو م ِ یکجہتی کشمیر اس لیئے منایا جاتا ہے تا کہ معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ سمیت باقی عالمی برادری کے سامنے لایا جائے۔ابراہیم مراد نے یوتھ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صرف نوجوان ہی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ابراہیم مراد نے ماہرین تعلیم اور نوجوان نسل سے کہا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی انصاف پسند اور انتھک جدوجہد کے لئے اپنی سیاسی، اخلاقی او رسفارتی حمایت سے نکا کیس لڑیں۔

۔انہوں نے عا لمی برادری سے بھی درخواست کی کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو قبول کرتے ہوئے مسلۂ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ 

صدر یو ایم ٹی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رَگ ہے اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں ساتھ ثابت قدم ہو کر کھڑے ہیں۔ابراہیم حسن مراد نے نوجوانوں کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے حوصلہ افزائی کی اور انہیں نصیحت کی کہ وہ انڈیا کے کشمیر پر کیے جانے والے جبر کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر اپنی تقدیر کو نئی تشکیل دے کر پاکستان کا حصہ بن جائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -