سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا توسیع پلان،ٹراما سنٹرکی تعمیرکی منظوری

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا توسیع پلان،ٹراما سنٹرکی تعمیرکی منظوری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کا 147واں اجلاس چیئرمین سید نبیل ہاشمی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں علی معظم سید کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج دینے اور گزشتہ بورڈ اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی،، بورڈ نے سندر اندسٹریل اسٹیٹ کے توسیعی پلان اور میڈیکل ٹراما سنٹرکی تعمیرکی منظوری دی، پیڈمک کے زیر انتظام تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں کمرشل پلاٹوں کے لئے نان یوٹیلائزیشن فیس ختم کرنے اور کالونائزیشن کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کی منظوری دی گئی، تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں واٹر چارجز پالیسی اور قانونی معاملات کے لئے لٹیگیشن کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی۔

،، قائداعظم بزنس پارک میں آرایل این جی کی فراہمی کیلئے سوئی نادرن گیس کمپنی سے معاہدہ کرنے اور آسان رسائی کیلئے موٹروے پر انٹرچینج بنانے کے لئے این ایچ اے سے معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی،، قائداعظم بزنس پارک میں 25 ایکڑ یا زائد کے پلاٹس خریدنے کے خواہشمند صنعتکاروں کے لئے مراعات اور انسٹالمنٹ پیکج دینے کی منظوری دی گئی،، اجلاس کے دوران چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے انتظامیہ کو زیر انتظام انڈسٹریل اسٹیٹس بالخصوص قائداعظم بزنس پارک سے متعلقہ ترقیاتی کام تیز کرنے اور سیکیورٹی و کسٹمر سروسز سے متعلقہ مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی،، اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز سید طارق سراج جعفری،، عارف قاسم،، احسن محمود بٹ،، عثمان اسلم ملک،، شاہد حسین تارڑ،، محمد انیس خواجہ،، ڈاکٹر سمیرا رحمان، سی ای او علی معظم سید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -