نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں خصوصی نشست،مسئلہ کشمیر پر بات چیت

      نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں خصوصی نشست،مسئلہ کشمیر پر بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم یکجہتیئ کشمیر کے موقع پر منعقدہ خصوصی نشست کے دوران امام صحافت‘ مجاہد کشمیر اور نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے سابق چیئرمین محترم مجید نظامی مرحوم کے  ایک تاریخی خطاب کے اقتباس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی دکھائی گئی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک گفتگو کی تھی۔ ویڈیو ریکارڈنگ دکھانے جانے کے دوران ہال بار بار تالیوں سے گونجتا رہا اور حاضرین نے ان کے دبنگ انداز کو بے حد سراہا۔محترم مجید نظامی مرحوم نے پاکستان کی نظریاتی اساس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاتھا کہ آپ اپنے اپنے میدان میں تحریک پاکستان کے حوالے سے‘ نظریہئ پاکستان کے حوالے سے‘ دو قومی نظریے کے حوالے سے اس مشن کو آگے بڑھائیں اور ہماری مدد کریں۔