پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے،سعید الحسن شاہ

پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے،سعید الحسن شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سیے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قومی اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی معاون جنگ لڑ رہے ہیں۔ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔پاکستانی حکومت اور عوام نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبروتشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار دراصل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی رویوں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔خطے میں پائیدار امن کے لئے کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

 حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ کوششیں جلد نتیجہ آور ثابت ہونگی۔ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کو بھارتی  مظالم بند کرانے کیلئے اپناموثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی ضمیر کو بیدار ہونا پڑے گا۔ کشمیری عوام کو  ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر فورم پر کشمیر کاز کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ خطے میں پیائیدار امن اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن اپنے کشمیری بھائی خود کو اپنی جدوجہد میں تنہا نہ سمجھیں۔ حکومت اور عوا م ہر فورم پرکشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -